16 Saala Larki Ki Shadi

By | September 28, 2017

16 Saala Larki Ki Shadi 65 Saala Arbi Kai Sath Kar Di

غریب ماں باپ نے 16 سالہ لڑکی کی شادی 65 سالہ عرب شیخ سے کر دی تفصیلات کے مطابق اس شخص کا تعلق عمان سے ہے

مان میں ایک سولہ سالہ کنواری لڑکی کی شادی 65سالہ شیخ سے کروا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کی والدہ سیدہ اُنیسہ نے ایک درخواست دائر کی جس میں اپیل کی گئی کہ ان کی نوجوان بیٹی کو مسقط سے واپس بھارت لایا جائے۔ سیدہ نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کی بوڑھے شخص سے شادی کے ذمہ دار اس کا خاوند اور خاوند کی بہن ہیں۔درخواست میں لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ میں شیخ سے اپنی بیٹی کی شادی پر ہرگز رضامند نہیں تھی، لیکن میرے شوہر سکندر نے رمضان سے قبل ایک ہوٹل میں قاضی کو بُلوا کر شادی کروادی۔ درج کروائی گئی ایف آئی آر میں سیدہ نے مزید بتایا کہ شیخ کا کہنا تھا کہ اس نے میری بیٹی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض خریدا ہے۔ اور یہ رقم شیخ نے میرے شوہر سکندر کو ادا کی۔شیخ صرف رقم کی واپسی پر ہی میری بیٹی کو واپس بھارت بھیجنے پر آمادہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکندر نے عمان میں پُر آسائش زندگی کا جھانسہ دے کر میری بیٹی کی شادی بوڑھے شیخ سے کروا دی۔شادی کے بعد ضعیف العمر شیخ نے اپنی نوجوان دلہن کے ساتھ ہوٹل میں چار دن گزارے اوراسے سکندر کے گھر چھوڑ گیا جس کے بعد سکندر نے ہی نوجوان لڑکی کے پاسپورٹ اور دیگر کاغذات تیار کروا کر اسے عمان بھیج دیا۔ سیدہ نے مزید کہا کہ میرا شوہر مجھے دھمکی دیتا ہے اور میں اپیل کرتی ہوں کہ میری بیٹی کو واپس لا کر ملزمان کو سزا دی جائے۔

یہ پہلا واقع نہیں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس میں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں عرب ممالک میں عرب شیخوں کے ساتھ کی گئی ہیں

Comment Below