Dilhi Mein Din Dinhare Larki

By | September 28, 2017

Dilhi Mein Din Dinhare Larki Kai Sath Ziadti Hoti Rehi

نئی دہلی 20ستمبر (ایس او نیوز) منگل کی صبح قریب 9 بجے سرعام قتل کی خوفناک وڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہو گئیں. شمالی دہلی کے براڑی علاقے میں موٹر سائیکل پر آئے 34 سال کے سریندر نے 21 سال کی ٹیچر کرونا  کا پہلے راستہ روکا اور پھر اس پر بے خوف ہو کر چاقوسے وارپر وار کرتا چلا گیا۔

درمیان میں کچھ لوگوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن اس نے ہوا میں چاقولہرا كرانہیں بھی ڈرا دیا. سریندر نے کرونا پر 30 کے قریب وار کئے. یعنی رحم کی آخری سانس تک وہ چاقوچلتا رہا. یہی نہیں قتل کے بعد اس نے کرونا کا ویڈیو بھی بنایا.

 عینی شاہدین کے مطابق قتل کے بعد ملزم نے کسی کو فون کیا اور کہا کہ کام ہو گیا ہے. لڑکی کی موت کے بعد علاقے کے لوگ ایکشن میں آئے اور انہوں نے ملزم سریندر کو غصے میں جم کر پیٹا. زخمی سریندر فی الحال ہسپتال میں داخل ہے. لوگ پولیس پر سنگین لاپرواہی کا الزام لگا رہیں ہیں.

پولیس کے مطابق ملزم، لڑکی کے پڑوس میں ہی کمپیوٹر سینٹر چلاتا ہے. جبکہ کرونا ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہے ۔ کرونا قریب 1 سال پہلے کمپیوٹر سینٹر میں جاتی تھی، تبھی سے شادی شدہ سریندرسے کرونا کی جان پہچان بنی اور وہ  لڑکی سے یک طرفہ پیار کرنے لگا اور اسے پریشان کرنے لگا.

شمالی دہلی کے ڈپٹی کمشنر مدھر ورما کے مطابق ملزم نے تفتیش میں کہا ہے کہ اس نے لڑکی کی کسی اور لڑکے کے ساتھ فحش تصاویر دیکھ لی تھیں جس سے اسے اور غصہ آ گیا. پولیس نے ملزم سریندر کو گرفتار کر لیا ہے. اور اُس پر دفعہ 307 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایسے میں خبرملی ہے کہ ملزم کا باپ دہلی پولس میں سب انسپکٹر رہا ہے.

Comment Below